14 اپریل 2015 - 08:49
عراق کے سب سے بڑے صوبہ الانبار کی آزادی کے لیے فوجی کاروائیوں میں پیشرفت+تصاویر

عراق کے شہر تکریت کی آزادی کے چند روز بعد اس ملک کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق کے سب سے بڑے صوبہ الانبار کی آزادی کا حکم دے دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شہر تکریت کی آزادی کے چند روز بعد اس ملک کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق کے سب سے بڑے صوبہ الانبار کی آزادی کا حکم دے دیا۔
وزیر اعظم نے الانبار کے بعض قبیلوں کی اہم شخصیات کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ بغداد الانبار اور اس کے مکینوں کو دھشتگرد ٹولے داعش سے نجات دلانے کے لیے مصمم ہے اور یہ کام اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک اس علاقے کے لوگوں کا بھرپور تعاون نہیں ہو گا۔
صوبہ الانبار کی آزادی کے لیے جاری فوجی کاروائیوں میں عراقی فوج کے علاوہ پیشمرگہ فورس، قبائلی گروہ، عوامی رضاکار اور علاقائی پولیس بھی شامل ہے۔
العبادی نے گزشتہ ہفتے منگل کو دستور دیا کہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور امنیشن الانبار میں پہنچایا جائے اور سکیورٹی دستوں اور داعش کا مقابلہ کرنے افراد میں تقسیم کیا جائے۔
وزیر اعظم کے حکم سے شروع کیے گئے فوجی آپریشن کے بعد ایک ہفتے کے اندر عراقی فوج اس صوبہ کے شہر الرمادی کے شمالی علاقے البوفراج پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
عراق کی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عراقی فوج الانبار یونیورسٹی کی لڑکیوں کو داعش کے محاصرے سے آزاد کروانے میں کامیاب ہو گئی ہے فوج اور دھشتگرد ٹولوں کے درمیان ہوئی شدید جھڑپوں میں دھشتگردوں کو ملی شکست کے بعد ۳۶۰ طالبات کو داعش کے چنگل سے آزاد کروا لیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲